جرائم

سوات میں لاپتہ 4 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد

رفیع اللہ

سوات کے نواحی علاقہ قمبر میں 4 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گھر کے کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 25 ستمبر کو تھانہ رحیم آباد میں مدعی ذیشان ساکن کس قمبر نے اپنی کمسن بچی زوہا کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ آج تھانہ رحیم آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے چارسالہ گمشدہ بچی کی نعش پڑوسیوں کے کنویں سے برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار سالہ زوہا کے والد ذیشان کی کچھ عرصہ قبل ملزم عبدالرحمان سے زبانی تکرار ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزم عبدالرحمان نے اپنے بھائی یوسف کے ساتھ مل کر 25 ستمبر کو زوہا کو گلی سے اٹھایا اور گھر لے گیا۔

پولیس کے مطابق بچی روتی تھی جس کی وجہ سے ملزم عبدالرحمان اور اس کا بھائی یوسف بچی کو بے ہوشی کے انجکشن لگاتے تھے اور جب بچی کی حالت غیر ہوگئی تو ملزمان نے بچی کو گھر کے اندر کنویں میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوس میں کسی نے کنویں میں بچی کی لاش دیکھی تو ریسکیو کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکاروں نے بچی زوہا کی لاش کنویں سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button