جرائم

خیبر: باڑہ میں مبینہ طور پر زمینی تنازعہ، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

ضلع خیبر میں مبینہ طور پر زمینی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ملک دین خیل کے علاقہ سور ڈھنڈ ناویہ کمر میں پیش آیا جس میں فائرنگ کے نیتجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تاہم تاحال فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس نے بتایا فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حضرت اللہ، زیارت گل، عبدالمالک اور مبین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دئے ہیں۔

متقولین کے چچازاد بھائیوں سید وزیر اور اجمل نے ٹی این این کو بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کا زمینی تنازعہ جاری تھا اور اس سلسلے میں مخالف فریق کے ساتھ عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے، متازعہ زمین پر ہمارے خاندان والوں نے ہفتہ وار پہرہ دار رکھے ہیں، گزشتہ رات بھی ان کے چچازاد بھائی نمبر وار پہرہ داری دے رہے تھے جس کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جو جان بچانے کی خاطر تاحال روپوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کارروائی جاری ہے ایسے موقع پر ہم کسی پر الزام عائد نہیں کر سکتے کہ قتل کس نے کیا ہے کیونکہ ایسا کرنا قبل از وقت ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button