جرائم

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت دگر بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے مین کلیرنس آپریشن ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

خیال رہے گزشہ کچھ عرصے سے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملوں میں تیزی آئی ہے۔ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اس سے پہلے مئی میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو سکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button