جرائم

پشاور کے مضافاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، چار شدت پسند مارے گئے

پشاور کے مضافاتی علاقے شریکیرہ کنڈاؤ میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں چار شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زرائع کے مطابق شریکیرہ کنڈاؤ میں کئے گئے آپریشن میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں طالبان کا ایک پرانا مرکز تھا جہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے واپس آ کر ڈیرے ڈالے تھے، اس مرکز پر ڈرون سے دو میزائل داغے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی جس میں چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

علاقے میں ڈرون کی پروازوں سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کنڈاؤ کے سرکاری ہائی سکول کے طلبہ کو بھی چھٹی دی گئی۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں شدت پسندو کی موجودگی اور ان کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہونے والی کارروائیوں کی وجہ سے علاقہ مکین احساس عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنوں کے ساتھ علاقے میں ریاستی رٹ بحال کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button