جرائم

نرسنگ کالج مردان میں نرس پراسرار طور پر جاں بحق

نرسنگ کالج مردان میں سوات ہسپتال کی نرس پراسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس تھانہ شیخ ملتون کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں پولیس عملے کو باچا خان میڈیکل کالج میں واقع نرسنگ کالج کی وارڈن مسماۃ ف نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے نرس مسماۃ ب دختر یعقوب کا کمرہ نمبر 36 ہفتے کے صبح سے دن چار بجے تک اندر سے بند آ رہا تھا، آوازیں دینے لگے، کوئی جواب موصول نہ ہونے پر دیگر عملے کے ساتھ دروازہ زور سے کھولا تو وہ بیڈ سے نیچے فرش پر مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا۔

تھانہ شیخ ملتون کے عملے نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران نمونے فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے جہاں سے رپورٹ آنے کی بعد ہی اس کی موت کے حوالے سے تفصیل سامنے آئے گی۔ بعدازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

نرسنگ کالج عملے کے مطابق متوفیہ سیدو شریف سوات ہسپتال میں خدمات سرانجام رہی تھی اور اس وقت باچا خان میڈیکل کالج مردان کے نرسنگ کالج میں نرسنگ کے ایک کورس کے سلسلے میں مقیم تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button