جرائم

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ تحصیل میرعلی کے علاقے کرکنڑ موم میں ہوئی۔

یاد رہے اکتوبر میں بھی شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ میں جھڑپ کے دوران دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، نائیک خلیل بنگش اور سپاہی شاکر جاں بحق ہونے والوں میں جبکہ حولدار امجد اور لاس نائیک جوہر زخمیوں میں شامل ہیں۔

اس سے دو روز قبل خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ تیر بانڈگئی میں پولیس فورس اور ایف سی کی گاڑی پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہ اس سے قبل ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں اچانک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button