کھیل

قائداعظم ٹرافی مسلسل دوسری بار خیبرپختونخوا کے نام

 خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مسلسل دوسری بار قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں ناردرن 384 رنز کے تعاقب میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد ہریرہ 57 رنز کے  ساتھ نمایاں رہے، ٹیسٹ آف اسپینر ساجد خان نے دوسری اننگز میں پانچ اور میچ میں نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی میں ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو جیت کے لیے 384 رنز کا ہدف دیا لیکن ناردرن کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے۔ محمد ہریرہ نے 57 اور فیضان ریاض نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، ناردرن کے کھلاڑی ساجد خان کی اسپن کے جال میں پھنس گئے  اور پوری ٹیم 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ساجد خان نے دوسری اننگز میں 5 اور میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اور افتخار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ایک کروڑ روپے بطور انعام دیا گیا، رنر اپ ٹیم 50 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہری۔

فائنل کے مین آف دی میچ افتخار احمد رہے جبکہ  مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ محمد ہریرہ بہترین بیٹر ، عثمان علی بہترین بولر اور روحیل نذیر بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button