جرائم

ہنگو میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

 

ضلع ہنگو تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کوہاٹ نے مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کو مار دیا۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن سی ٹی ڈی کوہاٹ،سی ٹی ڈی بنوں،سی ٹی ڈی پشاور نے مشترکہ طور پر ہنگو میں کیا۔

تحصیل ٹل میں گزشتہ دو ہفتوں سے دہشتگردوں کی طرف سے فورسز پر کئی حملے کئے گئے جس کے وجہ سے علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button