کھیل

قومی ٹیم آج اپنا اہم میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سپر 12 مرحلے میں آج نمیبیا سے مدمقابل ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

آج نمیبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے۔ تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اس وقت گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button