سیاست

مہمند: بلدیاتی الیکشن پر تحفظات کے حوالے سے جرگہ

ضلع مہمند میں قبائلی مشران نے بلدیاتی الیکشن پر تحفظات کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا۔ پیر کے روز مہمند پریس کلب میں مہمند قوم کے سرکردہ قبائلی مشران کا بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ہماری حلقہ بندیاں، مردم شماری، آئی ڈی پیز کی دوبارہ آباد کاری، ووٹر لسٹوں سے غلطیوں کو ختم کرنے اور بدامنی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے تب تک حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بلدیاتی نظام رائج کرنے کی بھر پور محالفت کرینگے۔

اس ضمن میں ہم قبائلی اضلاع کے سیاسی پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لینگے، اگرایک طرف قبائلی عوام دہشت گردی کا شکار ہے تو دوسری طرف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے اگر حکومت نے عجلت میں فیصلہ کیا تو بد امنی اور تصادم کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے بھی رجوع کرینگے ہم باجوڑ اور خیبر کے مشران سے بھی رابطہ کرینگے اور روزانہ کی بنیاد پر جرگے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ پر زور دیا کہ وہ مشران کے تذلیل کرنا بند کریں ورنہ وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے جبکہ مختلف علاقوں میں حلقہ بندیوں کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا گیا ہے۔

بعد ازاں مشران نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی تحفظات سے آگاہ کرکے الیکشن ملتوی ہونے کے بارے میں دوبارہ جرگہ منعقد ہوگا اور تحفظات دور ہونے تک کسی بھی قسم کے الیکشن کو تیار نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button