جرائمقبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان کی مسلح افواج نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ان کے محفوظ ٹھکانے کا گھیراؤ کر لیا گیا، فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار اعلی سطحی کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد کام آ گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا اور یہ ہلاک دہشت گرد بم دھماکوں، فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ”پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button