سٹیزن جرنلزمقبائلی اضلاع

چارسدہ پولیس کی دخل اندازی کیخلاف مہمند کے عوام کا احتجاج

سٹیزن جرنلسٹ راز میر خان سے

قبائلی ضلع مہمند میں چارسدہ پولیس کی ضلع مہمند میں مداخلت اور کارروائیاں کافی عرصے سے جاری ہیں جس کے خلاف مقامی لوگوں نے بارہا مرتبہ احتجاج کیا اور کئی دفعہ نوبت فائرنگ تک بھی جا پہنچی۔

مقامی لوگوں کے مطابق بار بار کے احتجاج کے باوجود وہ لوگ یہاں پر دخل اندازی سے باز نہیں آتے جبکہ مقامی ڈی ایس پی دلاور بھی ان کی ترجمانی کرتا ہے اور اپنا علاقہ زبردستی ان کے حوالے کرنے پر مصر ہے۔

لوئر پڑانگ سیاسی اتحاد اور عوام نے اس ساری صورتحال کے خلاف ایک بر پھر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر چارسدہ پڑانگ مین شاہراہ کو پتھر رکھ کر امدورفت کیلئے بند جبکہ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اے سی لوئر مہمند قیصر خان، ڈی ایس پی خالد خان، ایس ڈی پی او دلفراز خان اور ایس ایچ او قاسم خان موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جو کامیاب رہے۔

مظاہرین نے پولیو بائیکاٹ ختم کیا اور احتجاج ختم کرکے کل تک کی مہلت دے دی، اے سی قیصر خان نے ان کے مطالبات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بعدازاں مظاہرین نے کہا کہ کل تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر انسداد پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button