بلوچستانجرائمخیبر پختونخوا

شمالی وزیرستان اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 شدت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، مجموعی طور پر 12 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں آپریشن 12 اور 13 نومبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے; دہشت گرد ثنا عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے بھرتیاں کرتا تھا، اور خودکش بمباروں کا مرکزی ایجنٹ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

میرانشاہ میں آپریشن، 8 شدت پسند مارے گئے

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک  اور 6 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیرفعال

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور یہ کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button