بلوچستانجرائم

کوئٹہ میں خودکش حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سونا خان کے قریب مستونگ روڈ پر دھماکہ ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور دھماکے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور جو عالمی حالات کے تناظر میں ہم پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں ہم جلد اس سے نکل آئیں گے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ نے بھی دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button