افغانستانبین الاقوامی

20 سالہ افغان جنگ: 33 ہزار بچے جاں بحق اور معذور

افغانستان میں بیس سالہ طویل ترین تاریخی جنگ کے دوران تقریباً 33 ہزار بچے جاں بحق اور معذور ہو چکے ہیں۔

بچوں کی زندگی بچانے کی خدمات فراہم کرنے والی ایک بین الااقوامی امدادی تنظیم ‘سیو دی چلڈرن’ (Save the Children ) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں گزشتہ بیس سال کی طویل ترین تاریخی جنگ کے دوران اب تک 32945 سے زیادہ بچے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں یا معذور ہو چکے ہیں تاہم ان میں وہ بچے شامل نہیں جو بھوک، غربت و افلاس اور بیماریوں کی وجہ سے مر چکے ہیں، ”یہ بچے خالص جنگ کے نتیجے میں جاں بحق و معذور ہو چکے ہیں۔”

رپورٹ کے مطابق بیس سالہ جنگ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں جاں بحق و معذور بچوں کی تعداد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اوسطاً ہر پانچ گھنٹے میں ایک بچہ جاں بحق یا معذور ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیس سالہ طویل جنگ نے نئی نسل کے باقی بچوں پر مہلک اور تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں، ”تاریخ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ گزشتہ دنوں ہوا۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button