بلوچستان میں پسنی کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوئے، دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کو ملک دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کئے گئے امن وخوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر اس طرح کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں
یاد رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں سے ایف سی اہلکاروں اور غیرملکیوں سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ کئی ایک زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے اک روز قبل وسطی کرم میں اورکزئی سرحد کے قریب جھڑپ میں فرنٹیئر کور کے کیپٹن باسط علی اور ایک سپاہی جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
۔