قبائلی اضلاع

کرم، پانچ مغوی مزدور بازیاب، 3 شدت پسند مارے گئے

ضلع کرم: وسطی کرم کے علاقے زاوہ میں فورسز نے کارروائی کر کے تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرالیا، کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم علاقہ زاوہ میں فورسز نے کامیاب کاروائی کی جس میں پاک فوج فرنٹیئر کور اور پولیس نے حصہ لیا، کاروائی کے دوران تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے پانچ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا جو کہ ٹیلی فون ٹاور کی تنصیب کے وقت اغوا کر لئے گئے تھے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ اغوا ہونے والے چھ مزدوروں میں سے ایک مزدور کو تین روز قبل دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا جبکہ کاروائی کے دوران گزشتہ روز کیپٹن باسط اور سپاہی بلال بھی شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button