بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے وسطی مکران میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 4 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ بشمول لاجسٹک بیس تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود و مواصلات آلات برآمد کئے گئے ہیں، دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں اور انتظامی کیمپ تباہ کئے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ گاؤں سپلگہ کے ٹل کلی میں پیش آیا، شہید اہلکاروں میں حولدار تاج بار اور سپاہی عبدالرالشید شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شہید اہلکار چیک پوسٹ کے قریب ایک دکان سے سودا سلف لے کر واپس جا رہے تھے، وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔