جرائم
لکی مروت میں اغوا کئے گئے پولیس سپاہی کو قتل کردیا گیا
غلام اکبر مروت
لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاؤں لنڈ احمدخیل علاقہ تھانہ صدر میں پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ اور اس کے دوسرے ساتھی امان اللہ کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
امان اللہ کو مسلح افراد نے مارپیٹ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ فرمان اللہ کو قتل کردیا۔ پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ پولیس لائن لکی مروت میں نائٹ ڈیوٹی پر تھا۔
قتل کئے گئے پولیس کانسٹیبل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چند مہینے پہلے اشتہاریوں کے ساتھ مقابلے میں بھی زخمی ہوا تھا۔
مسلح افراد مذکورہ پولیس کانسٹیبل کو موٹرسائیکل پر زبردستی اپنے ساتھ وانڈہ سیمو پہاڑ لے گئے تھے اور بعد میں قتل کردیا۔