لائف سٹائل

افغانوں کی واپسی، پشاور کے قدیم شنواری مارکیٹ کی رونقیں ماند پرگئی

 

اسد اللہ

پاکستان سے غیرملکیوں کے اںخلاء کی وجہ سے پشاور کے قدیم شنواری مارکیٹ کی رونقیں بھی ماند پرگئی۔ افعانستان سے تعلق رکھنے والے حاکم خان کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 26 سال سے پشاور کے قدیم تاریخی شینواری مارکیٹ میں نوادرات کا کام کرتا ہے۔ پہلے یہاں پر کاروبار بہت اچھا تھا غیر ملکی سیاح، یورپ ،جرمنی، امریکہ اور اٹلی کے لوگ بہت شوق سے لکڑی اور انٹیک کا سامان لیا کرتے تھے اور انکا کاروبار کافی حد تک اچھا تھا لیکن اب یہاں ویسے حالات نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اس مارکیٹ میں کم از کم 300 افعان مہاجرین کی دوکانیں تھی لیکن ابھی کم ہوگئے ہیں کیونکہ پاکستان میں موجود غیر رجسٹرڈ غیرملکیوں کے انخلا کے بعد لوگ ملک افغانستان چلے گئے۔ اس سے کاروبار کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔ حاکم خان نے بتایا کہ پہلے حالات اچھے تھے اور کاروبار بھی اچھا تھا کیونکہ باڈر پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ لوگ پاکستان اسانی کے ساتھ آتے جاتے تھے لیکن ابھی پاسپورٹ اور ویزا کا مسئلہ ہے لوگوں کو آنے جانے میں بہت مشکلات ہوتی ہیں۔

حاکم خان نے کہا کہ ابھی وہ یہاں پر ہے اگر واپس افعانستان جاتے ہیں تو پھر پاکستان کا ویز بہت مشکل سے ملتا ہے حکومت کو  چاہیے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ لوگ اسانی کے ساتھ اپنا کاروبار کریں۔

انہوں نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہینے میں ایک بار انکو اجازت دے کہ اپنے ملک جاسکے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

یاد رہےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اب تک کُل 2 لاکھ 28 ہزار 574 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button