ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 23 اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 23 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہتھالہ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کے قریب آٸی ڈی دھماکہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی جنوبی وزیرستان آسمان منزہ جانے والی پاک ارمی کے کانوائی میں شامل تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 23 اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر رکھا گیا تھا۔
زخمیوں میں حوالدار تنویر، حوالدار ذوالفقار، لانس نائیک مصطفی، سپاہی حنیف، سپاہی نواز ، نایئک لیاقت ،لانس نائیک فراز ، نایئک شاھد ،سپاہی سکندر ، میر جعفر ، امیر اصغر ، نائیک اظہر، نائیک موسیٰ ، سپاہی فدا حسین
سپاہی صاحب کمال ، سپاہی کامران ، سپاہی تنظیم، سپاہی عارف، باسط علی ، ہارے سن
سلیم ، باربر وسیم اور ڈرائیور سپاہی منیب شامل ہیں۔
دوسری جانب ضلع خیبر باڑہ سپاہ میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر شرپسندوں کی فائرنگ سے پانچ جوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق باڑہ کے نواحی سپاہ کے علاقہ دواجنگی میں ایف سی کے جوان معمول کے پیٹرولنگ گشت پر تھے کہ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 163 ونگ کے پانچ جوان زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے شر پسند فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں لانس نائیک امتیاز، لانس نائیک سہیل، سپاہی سہیل، عمران اور وقاص شامل ہیں۔
یاد رہے ایک روز قبل ضلع خیبر جمرود شاہ کس پولیس لائن میں بھی ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔