صحتقومیکورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کر گئے اور 3747 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3747 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 61 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.47 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 79 ہزار 305 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2940 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92249 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button