افغانستانخیبر پختونخواسیاستعوام کی آواز

طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں، یہاں کوئی پناہ گزین موجود نہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 4 ہزار لوگ پاکستان آئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ لوگ افغانستان گئے ہیں، طور خم بارڈر پرحالات بالکل نارمل ہیں اور یہاں کوئی پناہ گزین موجود نہیں ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے طورخم کے دورہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان سے 10 ہزار لوگوں کا انخلا یقینی بنایا، دنیا کو ہمارے کردار کو سراہنا چاہیے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اعلیٰ عہدیداروں نے یقیناً طالبان سے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے متعلق بات کی ہو گی جبکہ ہم نے افغانستان میں طالبان کو یقین دلایا ہے کہ ہماری سرزمین ان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، اسی طرح انھوں نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید نے آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ کابل کے حوالے سے کہا کہ اس سے قبل سی آئی اے کے سربراہ بھی کابل جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان سے سیاسی وفد بھی کابل جا سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ نے کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button