قومی

کورونا: ملک بھر میں مزید 89 مریض جاں بحق

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 103 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 89 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 978 مریض انتقال کر چکے ہیں، اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 941 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برازیل کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ ایک قسم کے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول بندروں کے خلیوں میں ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوبارہ پیدا ہونے کو روکتا ہے، یہ مالیکول وائرس سے لڑنے والی دوا تک پہنچنے کا ممکنہ ابتدائی مرحلہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button