کھیل

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور میں!

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں، براستہ تورخم پشاور پہنچ گئی ہے، افغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور میں قیام کے بعد اسلام آباد جائے گی پھر کراچی اور وہاں سے بنگلہ دیش جائے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ ریئس احمد زئی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بہت خوش ہیں، 8 سال بعد پشاور آیا ہوں، افغانستان میں فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے براستہ تورخم پشاور پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میں 5 ونڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلے گی، کھلاڑی پرجوش ہیں انشاء اللہ سیریز جیت کر افغانستان جائیں گے۔

ریئس احمد زئی کے مطابق حکومت تبدیل ہونے سے کرکٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا، کھلاڑیوں کے لئے کوئی قیود نہیں ہوتی ہیں، حالات جیسے بھی ہوں کھیلوں کے مقابلے جاری رہنا چاہئیں، ”چاہتے ہیں افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ بھی سیریز کھیلے، حالات خراب ہوئے تو کچھ دن کھلاڑیوں کی پریکٹس خراب ہوئی۔”

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ افغانستان میں اشرف غنی حکومت  کے خاتمے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button