‘خواجہ سرا کالجئی کو اپنے دوست نے خرچہ نہ دینے پر قتل کیا’
مردان کے علاقہ سری بہلول میں خواجہ سراء کالجئی کا قتل انکے دوست نے نشے کا خرچہ بند ہونے پرکیا۔
تخت بھائی سرکل پولیس نے مشہور و معروف خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئی ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات کے قتل میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو12گھنٹے کے بعد اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
اس سلسلے میں اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد قیس نے ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ محمد زبیر خان، ایس ایچ ا و تخت بھائی نور محمد خان، ایس ایچ ا و لوند خوڑ ولا یت شاہ خان اورتفتیشی انچارج درویش خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے مقتول سریر سید ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات کی طرف سے درج شدہ ایف آئی آر کی روشنی میں گزشتہ رات تخت بھائی لیبر کالونی کے عقب میں رونماء ہونے والے واقعے کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر تخت بھائی سرکل پو لیس نے 12 گھنٹے میں پے درپے چھاپوں کے بعد نامزد ملزمان بلال ولد مرزا خان، جان عالم عرف جانے ولدمحمد عمر ساکنان سری بہلول تخت بھائی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ تیسرے فرار ہونے والے ملزم کے نام کو صیغہ رازمیں رکھا گیا۔
اےایس پی محمد قیس خان نے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انکی خواجہ سرا سے دوستی اور تعلقات تھے اور خواجہ سراء سے خرچہ بھی مانگتا تھا،خرچہ نا ملنے پر مرکزی ملزم کامقتول کے ساتھ جھگڑا شروع ہوا اور مرکزی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئ کو قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس موقع پر ملزمان کو صحافیوں کے سامنے پیش بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ مبشر سید عرف کالجئ نامی خواجہ سراء کو جمعہ کی شب سری بہلول میں محفل موسیقی کے اختتام پر ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔