بین الاقوامیقومی

سعودی عرب، ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید قربان 20 جولائی کو ہو گی

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اب وقوف عرفہ 19 جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے مذکورہ ممالک میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہو گی، جبکہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی اسی روز عیدالاضحٰی منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتے کو) طلب کیا گیا ہے، میٹ کمپلیکس کراچی میں ہونے والا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا ابو الخیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، نیوی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کلینڈر کے مطابق ذی الحج کا چاند 11 جولائی 2021 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور کلینڈر کے مطابق عید الضحی 21 جولائی کو بروز بدھ کو ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے شوال (عیدالطفر) کا چاند 13 جولائی 2021 کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن رویت ہلال کمیٹی نے 12 جولائی کو ملک کے مختلف شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے پر 13 مئی کو عیدالفطر ( شوال کا چاند نظر آنے) کا اعلان کیا تھا اور سعودی عرب کے ساتھ ایک ہی دن عید الفطر منائی گئی تھی۔

رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا عیدالفطر کا چاند دیکھنے پر بھی اختلافات سامنے آئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی 13 مئی کو عیدالفطر کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button