قبائلی اضلاع

کوکی خیل راجگل متاثرین کی 9 سال بعد اپنے علاقوں کو واپسی شروع

ضلع خیبر وادی تیراہ کوکی خیل راجگل متاثرین کی 9 سال بعد اپنے علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی، متاثرین کا چالیس گھرانوں پر مشتمل پہلا قافلہ جمرود سے روانہ ہوگیا۔ روانگی کےموقع پر جمرودسیاسی اتحادکے رہنماوں سیدکبیرآفریدی، داودشاہ ، زرغون شاہ، ثمرگل آفریدی ، نورالامین حقانی، حاجی محمد آمین آفریدی، قبایلی مشران حاجی برکت آفریدی حاجی بارک آفریدی، حاجی احمدشاہ آفریدی ملک عصمت اللہ آفریدی سمیت دیگرمشران بھی موجودتھے۔

اس موقع پرقبایلی عمایدین اورسیاسی مشران نےمیڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے کہا کہ وادی تیراہ کوکی خیل کے چالیس گھرانوں پر مشتمل قافلہ وادی تیراہ راجگل کے کلییرعلاقہ زرمنزہ مہربان کلے روانہ ہو رہا ہے۔ قافلے کی قیادت جمرود سیاسی اتحاد کے رہنماء کرینگے۔ انہوں نےکہاکہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی قربانیوں سےہمارا علاقہ دہشت گردوں اورشدت پسندوں سےپاک کیا گیا اور اب ہم بخوشی اپنے علاقے روانہ ہو رہے ہیں انہو ں نےکہا کہ ہمیں یقینآ کافی مسائل درپیش ہونگے لیکن اپنے علاقے کی دوبارہ ابادکاری کے لیے پر عزم ہیں اور انشاء اللہ پاک فوج کی مددسے اپنے مسایئل پر جلد از جلدقابو پالیں گے۔

انہوں نے پی ڈی ایم اے کے حکام سے شکایت کی کہ وہ ہماری دوبارہ آباد کاری میں فنڈز کا بہانہ بناکر مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اورہمیں بے یارومددگار چھوڑ کر بے حسی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین کی واپسی اور اباد کاری میں دلچسپی لیں تاکہ بے یارو مددگار وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین اپنے گھروں کو دوباہ اباد کرسکے۔

قبایلی عمایدین اورسیاسی رہنماوں نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے وادی تیراہ متاثرین کے لیے اپنی پہلی امدادی کھیپ دیکر کار ہائے نمایاں سر انجام دی جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے سیاسی وسماجی اداروں اور مخیر حضرات سے بھی وادی تیراہ متاثرین کی ہر قسم امداد کی بھی اپیل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button