قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ تحصیل سپین وام کے حسنِ خیل علاقے میں چیک پوسٹ پر ہوئی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی ہوا۔ شہید اہلکاروں میں  نائیک گل بہادر ، سپاہی خرم اور سپاہی عدنان شامل ہے جبکہ سپاہی فواد زخمی ہوگیا۔
شہید اور زخمی اہلکاروں کو دوا طوئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button