خیبر پختونخوا

چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، ملزم نے بیوی کو قتل کردیا

جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ کے باہر سابقہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چارسدہ میں جوڈیشل کمپلکس کے سامنے سابقہ شوہر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی ارم جانبحق جبکہ سالی سونیا شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے فورا بعد پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم نے قریب ایک گھر میں پناہ لی جہاں سے پولیس اور ملزم کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جسے بعدازاں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ایک سال سے ناراضگی چلی آرہی تھی۔ خاتون اپنی بہن کے ہمراہ پشاور سے پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس چارسدہ آئی تھی جہاں پر ملزم نے ناراض بیوی پر جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کردی۔

یاد رہے چارسدہ جوڈیشل کمپلکس فائرنگ کا 10 روز کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 10 روز قبل جوڈیشل کمپلکس کے احاطہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا جن میں باپ بیٹا شامل تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button