”حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے خودکشی کر لوں”
صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لوں۔
صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ رولیکس گھڑی پہنتے ہیں اور یہ جس کی ہے اس وزیر سے حریم نے شادی کی ہے۔
تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ رولیکس سے وزیر کی شناخت نہ کریں، میرا خیال ہے کہ یہ خبر بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بتائی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو، جب ہم کو نہیں معلوم کس وزیر سے شادی کی ہے تو یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے، حریم شاہ کافی عرصے سے گمنام تھی، اب ان کے دماغ میں پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے یہ آئیڈیا آیا ہو گا اور یہ ٹوٹل حریم شاہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے، اس خبر کو قومی خبر بنا کر پیش کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شادی کر لی ہے، ایک میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق بھی کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا تھا۔