انٹرٹینمنٹقومی

حریم شاہ کی شادی، ڈرامہ کوئین دوبارہ ڈرامہ تو نہیں کر رہی؟

 

خالدہ نیاز

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گئی ہے اور وجہ ہے حریم شاہ کی شادی۔ حریم شاہ کی عروسی جوڑے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ ٹک ٹاک سٹار نے جیو ویب سائٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلی ہے لیکن فی الحال اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے شوہر کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی شادی ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل عروسی لباس میں تصاویر انکی شادی کی ہی ہے۔

حریم شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے اور صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہا ہے، کسی کو حریم شاہ کے شوہر کی تلاش ہے تو کوئی انکو مبارکباد دے رہا ہے جبکہ کسی نے کہا ہے حریم شاہ کو جیون کا ساتھی ملنے کے بعد اب وہ سرکاری دفاتر میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا چھوڑ دیں گی۔ کئی صارفین کو اس بات کا یقین بھی نہیں آرہا کہ ٹک ٹاکر نے واقعی شادی کرلی ہے۔

ری پبلک ٹویٹ نامی ٹوئٹر صارف نے حریم شاہ اور انکے پس پردہ شوہر کو مبارکباد دی ہے۔

صفا خان نامی ٹوئٹر صارف نے حریم شاہ کو کہا ہے کہ ڈرامہ سے بھری ہوئی ہے اگر شادی کی بھی ہے تو اس کو پبلک نہ کریں۔

 

سپنا نامی صارف نے اس شخص کو بدقسمت قرار دیا ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کرلی ہے لیکن پھر بھی انکو حریم شاہ کے دولہے کو جاننا ہے کہ وہ آخر ہے کون؟

حریم شاہ کی شادی، ڈرامہ کوئین دوبارہ ڈرامہ تو نہیں کر رہی؟

 

محمد عمر رفیق نامی صارف لکھتے ہے کہ اب ملک کی پوری میڈیا حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے خبریں دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرنے کو؟

https://twitter.com/UmerRafiq45/status/1409443529470926855

ایم کمال دانش کہتے ہے کہ حریم شاہ کی اپنے شوہر کے ساتھ ہاتھ والی تصویر دیکھنے کے بعد مفتی قوی خود کو قرنطینہ کرلیں گے۔

https://twitter.com/JeSuisToiMaVie/status/1409459381637292035

تاہم مرشد نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ماضی کو ڈسکس نہ کریں اس نے اس مرتبہ بہت اچھا کام کیا ہے، انہوں نے حریم شاہ کو شادی پر مبارکباد بھی دی یے۔

https://twitter.com/i_abubakar97/status/1409456983242022912

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے شادی نہیں کی محض لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور ٹریند میں آنے کے لیے اپنی شادی کی جھوٹی خبر پھیلائی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی حریم شاہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی شادی ہوچکی ہے اور انکی ایک بیٹی بھی ہے۔ حریم شاہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہ چکی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے۔

حریم شاہ ویب سیریز ’راز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کرچکی ہیں۔ اس ویب سیریز کی کہانی سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button