چارسدہ: جوڈیشل کمپلیکس کے اندر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق
جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں پیشی کیلئے ائے ہوئے افراد پر مخالفین نے اس وقت فائرنگ کھول دی جب وہ اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص بخت زلی موقع پر جانبحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ہولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی رحمت اور اقبال دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بخت زلی اس کا بیٹا رحمت علی اور جرگہ رکن اقبال نامی شخص جاں ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کی بناء پر کی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق علاقہ نستہ پڑاو سے تعلق رکھنے مقتول گروہ نے مخالفین سے چند سال قبل افراد کو قتل کیا تھا جسکی سزا میں مقتول بخت زلی نے 5 سال قید بھی گزارے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مقتولین کی پوسٹمارٹم کی جا رہی ہے جسکے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائیگا۔
عدالت پیشی کے لئے آنے والے چارسدہ کے ایک سائل شاہ رضا شاہ کا کہنا تھا کہ آج میں بھی پیشی کے لئے عدالت گیا تھا گیٹ پر جج اور وکیل کے علاوہ کسی کے پاس سگریٹ کا پیک بھی ہو تو انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی. انہوں نے کہا ایسے واقعات سے عام سائلین کے دلوں میں خوف پھیل جاتا ہے.
دوسری جان پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی سربراہی میں واقع کے تحقیقات کی جاری ہے گیٹ پر اسلحہ لے جانے کی اجازت دینے والے پولیس اہلکار کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔