فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

ضلع مہمند کا علاقہ شاہ بیگ جدید دور میں بھی تعلیم سے محروم

 

ضلع مہمند میں ہزاروں نفوس پر مشتمل علاقہ شاہ بیگ زندگی کی تمام تر سہولیات سے محروم ہے۔ ستر سال سےمکین احساس محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں۔تحصیل حلیمزئی کے دور افتادہ اور دانشکول سے متصل قوم شاہ بیگ کی ہزاروں آبادی ذیلی چار بڑے قبیلوں، دائم،یاسین، سدو اور عالم بیگ کور ہیں۔علاقے میں تاحال بوائز ہائی، گرلز پرائمری سکول، شفاخانہ حیوانات نہ ہونےسمیت کچے راستوں سے مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی سے آبادی میں خود ساختہ بجلی ترسیل سے چوبیس گھنٹے کرنٹ خطرہ عوام کے لئے سروں پر لٹکتے تلوار کے مترادف ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے دور افتادہ اور دانشکول سے متصل پسماندہ علاقہ شاہ بیگ گزشتہ ستر سال زندگی کی تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔ زیر زمین آبی ذخائر سے مالا مال ذرخیز علاقے کا معاشی دارومدار زراعت پر ہے مگر محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ ہزاروں آبادی پر مشتمل علاقہ شاہ بیگ میں تاحال بوائز ہائی اور گرلز پرائمری سکول موجود نہیں۔

بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ستر سال سے علاقہ شاہ بیگ کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔شاہ بیگ کے مکینوں نے مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو خصوصی توجہ دیں تاکہ بنیادی سہولیات پورا ہونے کے ساتھ ساتھ احساس محرومی کا تدارک ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button