شيخ رشيد نے شمالی وزیرستان میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا
وفاقی وزیر داخلہ شيخ رشيد نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور میرانشاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ نادرا رجسٹریشن کیلئے فوری طور پر2 مو بائل وینز فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر میں مقامی اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، شناختی کارڈز کے فوری اجراء کیلئے انتظامات کر رہاہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پاک افغان بارڈر پر آمد ورفت کیلئے امیگریشن کو آسان بنایا جائے گا، جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے، اسے علاقے میں مروج ہونا چاہیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں انٹر نیٹ سروس اسی سال شروع ہوجائے گی، علاقے کو ترقی دینے کیلئے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔