خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

بونیر: لینڈ سلائیڈنگ میں 2 مزدور جاں بحق، کرم ،دھماکہ 4 بچے زخمی

بونیر علاقہ سلارزئی بازارگے کے ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پہاڑ کا بڑا حصہ گرنے سے 2 مزدور اور کان کی بھاری مشینری ملبے تلے دب گئ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ  کا  واقعہ آج جمعرات کو تیسرے پہر  پیش آیا اور واقع کی اطلاع ملتے ہی اے سی گدیذی سید حماد حیدر،ٹی ایم او ڈگر امین خان،پولیس اور مقامی لوگوں نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی جبکہ مزدوروں کو نکالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو عملہ اور  مقامی لوگ  ملبہ ہٹانے میں مصروف   تاہم بھاری پہاڑی چٹانوں کو ہٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے ہوئے ایک مزدور مجید گل کا تعلق ضلع بونیر کے گاؤں باغ بنگلہ جبکہ دوسرے مزدور نیاز محمد کا تعلق امان کوٹ ضلع صوابی سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹانے کے لئے ضلعی انتظامیہ  نے مردان اور سوات  بھاری مشینری طلب کرلی ہے اور بتایا جارہاہے کہ کل جمعہ کے روز انتظامیہ بھاری مشینری کے ذریعے  ملبے کو ہٹانے اور ملبے تلے مزدورں کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار کمسن بچے زخمی ہوگئے

وسطی کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار کمسن بچے زخمی ہوگئے جنہیں صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ڈی پی او ضلع کرم طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زئی کے گاؤں تندئی میں کھیتوں میں پڑا پرانا باردوی سرنگ اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں مقامی بچے کھیل رہے تھے جس کے نتیجے میں چار کمسن بچے واحد ، کامران ، ہارون اور عبدالسلام کا کمسن بیٹا زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کھیتوں میں نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button