چارسدہ پولیس کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
چارسدہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تحصیل شبقدر کے علاقہ خواجہ وس سے کالعدم تنطیم سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر لئے ہیں۔
بدھ کو ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ تحصیل شبقدر کے تھانہ خواجہ وس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد ضابطہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد میں 3عدد آر پی جی, 7پرائما کارڈز, اور 60 میٹر سیفٹی فیوز شامل برآمد کر لئے ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق بارودی مواد کو بنجر زمین میں چھپایا گیا تھا جو کسی بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال ہوسکتا تھا.
فاروق زمان نے کہا کہ کاروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی ہے جس سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔