خیبر پختونخوا

سیاحوں کے لئے اچھی خبر، سیاح اب سوات میں بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں

 

شہزاد نوید

سوات میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملک بھر کے مختلف علاقوں سے سیاحوں نے جنت نظیر وادی سوات کا رخ کرلیا ہے۔ کالام، مالم جبہ، مدین، بحرین، اشو، گبرال، مہوڈنڈ اور مرغزار میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آئے ہیں جس سے سیاحتی مقامات کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سوات میں سیاحوں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے سوات کا رخ کرنے والے سیاح کسی بھی ویکسینیشن سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں ویکسین لگانے کے لیے سیاح کے پاس ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن نمبر کا ہونا لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاحوں کی مزید آسانی کے لئے سیاحتی مقامات کے قریبی ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے جہاں سے مقامی آبادی اور سیاح یکساں طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سول ہسپتال بریکوٹ، کبل، مٹہ، مینگورہ، خوازہ خیلہ، کالام، مدین، کڈنی ہسپتال، سیدو گروپ آف ہاسپٹل، آر ایچ سی درمئی، دولئی، چپیریال، اور بی ایچ یو چارباغ اور فتح پور ویکسینیشن سہولت فراہم کررہے ہیں جبکہ ماس ویکسینیشن کے لئے ودودیہ ہال میں انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے آخر میں بتایا کہ سیاح سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ وبائی صورتحال قابو میں رہے اور سیاحوں کی آمد کورونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button