نوشہرہ میں رشتہ کے تنازعہ پر تین خواتین سمیت 5 افراد قتل
نوشہرہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بانڈہ شیخ اسماعیل کے رہائشی انور علی نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی تھی جس پر لڑکی کے گھر والے ناراض تھے.
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو قتل کرنے کیلئے ملزمان نے آج شام افطاری کے وقت ان کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر شادی کرنے والا نوجوان شدید زخمی جبکہ اسکی والدہ، تین بہنیں اور چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے بقول ملزمان متاثرہ خاندان کے ماموں زاد بیٹے ہیں جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پبی روشن زیب خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی۔
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو لیکر پبی ہسپتال پہنچ گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بھائیوں نے رمضان سے قبل تھانہ چمکنی کی حدود میں فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا تھا۔