کھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

زمبابوے اور پاکستان کی ٹیمیں آج پہلے ٹیسٹ کے لیے ہرارے میں ساڑھے بارہ بجے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز فتح کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی فتح کے لیے پر امید ہے جس کے لیے بھرپور پریکٹس بھی جاری ہے۔ زمبابوے بھی ہار کے بعدٹیسٹ سیریز میں فتح کے لیے پر امید ہے۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جاسکتی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ کی جگہ زاہد محمود کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔

یاد رہے پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button