قبائلی اضلاع

قبائلی اضلاع میں شہید لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ داروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سابقہ قبائلی علاقوں کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ان شہداء کے ورثاء کو پولیس میں بھرتی کئے جانے کے علاوہ دیگر مراعات بھی دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قوم کے شہداء ہیں صوبائی حکومت ان کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کو بھی وہی مراعات ملیں گی جو پولیس شہداء کو ملتی ہیں۔ اجلاس میں مہمند اسپیشل خاصہ دار فورس کے باقی ماندہ 511 اہلکاروں کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی نے ان اہلکاروں کے باقی مسائل بھی حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں ملاکنڈ اور دیر لیویز کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے شفیق ، آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button