قومی

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 73 مریض جاں بحق

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد وباء کا شکار ہو گئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد وباء کا شکارجب کہ 73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ہسپتالوں میں 69 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا، کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کیا واقعی احیتیاط کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے؟

”کورونا کا کوئی علاج نہیں” سب سے زیادہ ڈپریشن کا باعث بننے والا جملہ

دوسری جانب ملک بھر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار 845 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button