خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ مردان میں مثبت کیسز کی شرح 26.9 فیصد، پشاور میں 25 فیصد اور نوشہرہ میں 22.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے 17 انتہائی متاثرہ اضلاع میں خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں شامل ہیں جن میں مردان، پشاور اور نوشہرہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آتے ہیں۔

دیگر دو اضلاع سوات میں 11.2 فیصد اور ایبٹ آباد میں 1.6 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کی وجہ سے پشاور میں مزید 8 افراد، سوات میں 6، مردان میں 5، چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ میں 3-3، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں 2-2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 332، مردان 162، صوابی اور چارسدہ میں 63، دیر لوئر 54 اور ایبٹ آباد 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 500 ہوگئی ہے اور وائرس تمام اضلاع کے شہریوں میں پھیل چکا ہے۔

حکام کے مطابق مجموعی مریضوں میں سے 89 ہزار 853 (84 فیصد) صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button