‘جب تک تحصیلدار تبدیل نہیں ہوگا ، پولیو مہم سے بائیکاٹ جاری رہے گا’
ضلع خیبر وادی تیراہ کے قوم ملک دین خیل کا ذیلی شاخ عمرخان خیل نےانسداد پولیو پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر خان خیل قوم کے مشران نے کہاکہ جب تک وادی تیراہ کے تحصیلدار داؤد کو تبدیل نہیں جائے گا تب تک ان کا پولیو سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔
مشران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تحصیلدار داؤد ایک نااہل آفیسر ہے اور انہوں نے وادی تیراہ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہےجو پیسوں اور اثر رسوخ کے بنیاد پر کام کرتے ہیں جبکہ اس حوالے سے ایم این اے اقبال آفریدی کو باربار شکایت کی ہے تاہم ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیتے۔
انہوں نے اقبال آفریدی کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ کچھ شرپسند عناصر ایم این اے اقبال آفریدی پر الزامات لگارہے ہیں جوکہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہےجبکہ منصف علی، سعیداللہ اور حاجی ظاہر قوم پرستی کو ہوا دیگر اپنا ناکام سیاست چمکا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ جلد از جلد تحصیلدار داؤد کو تبدیل کیا جائے تاکہ ان کے بچے پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے تاہم اگر ان کے بچوں کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری تحصیلدار داؤد پر عائد ہوگی۔
دوسری جانب نوشہرہ رسالپور بے نظیروومن کمپلیکس میں قائم باجوڑ آئی ڈی پیز کیمپ کے رہائشوں نے بغیر وجہ بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی طور پر پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز درجنوں قبائلیوں نے احتجاج کے دوران پولیو ٹیموں کو رسالپور بے نظیر وومن کمپلیکس میں داخلے ہونے سے روک دیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرت کامیاب ہونے کے بعد کیمپ میں رہائش بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیے گئے۔
مظاہرین کے مطابق وہ قانون کی حکمرانی کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ بلاجوز سخت گرمی میں ان کی بجلی کاٹ دی گئی جوکہ سراسر ظلم ہے, ان کے ساتھ انصاف کیا جائیں۔