خیبر پختونخوا

عورت مارچ :مقامی عدالت کا ایس ایچ او تھانہ شرقی کو توہین عدالت کا نوٹس

عورت مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مقامی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ابرار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شرقی پشاور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button