سوات ایئر پورٹ 17 سال بعد بحال، اسلام آباد سے پہلی پرواز پہنچ گئی
سوات ائیرپورٹ کو 17 سال بعد کھول دیا گیا۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے سوات کے سیدو شریف ائیرپورٹ پہنچی جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام سوار تھے۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 640 اسلام آباد سے سوات پہنچی ہے اور پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں 48 افراد سوار تھے۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ سوات ائیرپورٹ پر رن وے کی بحالی اور دیگر آپریشنل کام پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے، اسلام آباد سے ہفتے میں دو مرتبہ سوات کے لیے پرواز چلائی جائے گی جو اسی روز واپس بھی آئے گی، ابتدائی طور پر سوات ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک فلائٹس چلائی جائیں گے اور مستقبل میں یہاں بین الاقوامی فلائٹس چلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہےکہ سوات ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 2004 میں بند کردیا گیا تھا۔