قومی

سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری، جاتی سردی پھر لوٹ آئی

سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی لوٹ آ گئی اور لوگوں نے پھر گرم کپڑے نکال لئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے باعث ایک دفعہ پھر ہلکی سردی لوٹ آئی، کالام کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ برفباری اور حسین مقامات کا مزہ لینے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جب کہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button