قومی

اتوار سے منگل تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سرد اور گرم ہوتے علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button