خیبر پختونخوا
پشاور، 73 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مزاحمت پر بینک منیجر قتل، کیشیئر زخمی
پشاور کے علاقے چمکنی میں بینک ڈکیتی کے دوران بینک منیجر قتل جبکہ کیشئر کو زخمی کر دیا۔
تھانہ چمکنی کے مطابق عبد الشکور بابا زیارت کے قریب واقعہ بینک آف خیبر میں نامعلوم چار ڈکیت موٹر سائیکل سواروں نے بینک میں گھس کر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے بینک منیجر اصغر اعوان ولد اکبر ہادی ساکن ترناب فارم کو قتل جبکہ کیشیئر ہشتم خان ولد میاں خان ساکن تہکال بالا کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکیت 73 لاکھ روپے اور بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقام پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس بینک کے کیمرہ ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شواہد جمع کر رہی ہے۔