قبائلی اضلاع

باجوڑ میں طلباء نے اساتذہ نہ ہونے کے باعث مین روڈ کو ہی کلاس روم بنالیا

باجوڑ گورنمنٹ پرائمری سکول کوثر تحصیل خار میں اساتذہ نہ ہونے کے باعث طلباء نے احتجاج کیا۔ ضلع باجوڑ تحصیل خارگورنمنٹ پرائمری سکول کوثر (فار بوائز) میں اساتذہ سٹاف نہ ہونے کے باعث سکول کے بچوں نے سکول کی کرسیاں باہر نکال کر مین کوثر روڈ بند کردیا ۔ سکول کے بچوں نے سکول میں اساتذہ سٹاف نہ ہونے کے باعث روڈ پر ہی کلاسیں لگادیں اور روڈ بند کردیا۔

سکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہم سکول پڑھنے آتے ہیں مگر سکول میں اساتذہ سٹاف نہیں جس کے باعث ہم مین روڈ بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے ایم این ایز ، ایم پی ایز اور ڈی سی باجوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے اس ناقص سسٹم کا نوٹس لیا جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو اور تعلیم کے حصول سے بھی محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ سکول میں پڑھانے کے لیے اساتذہ نہیں ہے جو استاد تھے انہیں دوسرے سکول ٹرانسفر کیا گیا اور یہاں تاحال اساتذہ تعینات نہیں ہوئے جس کے باعث ان وقت بھی ضائع ہورہا ہے اور تعلیم کے حصول سے بھی محروم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button